Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سطح سمندر سے ڈیڑھ فٹ اوپر چلنے والی اڑن کشتی تیار

\ سنگاپور ..... ایک ایسی اڑن کشتی بنائی گئی ہے جو پانی سے بلند ہوکر چلے گی ۔ اس میں 8مسافر سوار ہوسکیںگے۔ اسکی رفتار 120میل فی گھنٹہ ہوگی۔ اسے تیار کرنے والی کمپنی اب ایک بڑی اڑن کشتی تیار کررہی ہے جس میں 50مسافر سوار ہوسکیں گے۔اس اڑن کشتی کی وجہ سے سفر میں بے انتہا تبدیلیاں آئیں گی جبکہ انڈونیشیا، فلپائن، پولی نیشیا اور کیریبیئن کے ہزاروں جزائر کے درمیان سفر آسان ہوجائیگا۔ کمپنی کا کہناہے کہ یہ اڑن کشتی1.5فٹ سے 60فٹ تک بلند ہوکر سفر کریگی۔ کشتی کو کسی رن وے کی ضرورت نہیں ہوگی اوروہ خود ہی ٹیک آف اور لینڈنگ کریگی۔ کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے چینل نیوز ایشیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں بے شمار جزائر ایسے ہیں جہاں تک رسائی آسان نہیں۔ اگر عام کشتی کے ذریعے جائیں تو بہت وقت درکار ہوتا ہے۔ یہ جزائر اب تک سنسان ہیں اور وہاں کوئی نفوس موجود نہیں۔ ا س کشتی کی مدد سے اب تمام جزائر کو ترقی دی جاسکے گی۔ اس کشتی میں کم ایندھن خرچ ہوتا ہے۔ کشتی میں ایک ہزار کلو گرام (ایک ٹن ) کھانے پینے کا سامان او ر160کلو مسافروں کا سامان لیجایا جاسکتا ہے۔ کشتی میں عملے کے صرف 2ارکان سوار ہوا کرینگے۔یہ کشتی 56فٹ طویل ہے۔ ٹیک آف اور لینڈنگ کے لئے اسے صرف 500میٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں ریسنگ کار کا ایک انجن لگا ہے جو 95اوکٹین پیٹرول سے چلتا ہے جو ہوابازی کے ایندھن سے سستا ہے۔
 
 

شیئر: