Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ 24 گھنٹوں میں برڈ فلو کاکوئی کیس نہیں ہوا

ریاض.... وزارت ماحولیات ، پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران برڈ فلو H5N8 کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ۔ الریاض اخبار نے وزارت ماحولیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں سے گزشتہ عرصے کے دوران 9525 نمونے حاصل کر کے انکا لیبارٹری معائنہ کیا گیا جن میں سے 147 میں H5N8 وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔ وزرات نے وائر س زدہ 1544 پرندوں کو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہلاک کیا تاکہ یہ مرض دوسرے پرندوں میں منتقل نہ ہو سکے ۔ 
مزید پڑھیں:۔مملکت میں مقیم غیر ملکیوں پر عمرہ فیس مقرر نہیں کی۔
 

شیئر: