Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : نئے کورنیش پرکار پارکنگ کی شدید قلت ، شہری پریشان

 جدہ ..... کورنیش پر تفریح کےلئے آنے والوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ نے کار پارکنگ اور ایکسرسائز کےلئے مخصوص مقام کو تجارتی سرگرمیوں کےلئے مخصوص کر دیا جس سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ عکاظ اخبار نے اس حوالے سے سروے شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ساحل پر تعمیر کئے جانے والے نئے کورنیش پر لوگوں کے لئے پارکنگ کی سہولت ختم کرنے سے گاڑیاں کافی دور پارک کرنا پڑتی ہیں جس سے انہیں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لوگوں نے مزید کہا کہ ساحل پر آنے والوں کےلئے مخصوص جگہ فزیکل ایکسرسائز کےلئے بھی جو مقام مخصوص کیا گیا تھا انہیں بھی عارضی دکانوں کےلئے کرائے پر فراہم کر دیا گیا ہے جس سے بچوں کےلئے کھیل کے مواقع بھی ختم ہو گئے ۔ عکاظ اخبار نے کورنیش کی فضائی تصویر بھی شائع کی ہے جس میںگاڑیو ںکےلئے پارکنگ اور اسپورٹس مقامات پر تجارتی دکانیں قائم ہیں ۔ 

شیئر: