Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سخت موسمی حلات برداشت کرنے والا لینڈ روور ایکسپلور فون متعارف‎

لینڈ روور کی جانب سے ایسا رگڈ اسمارٹ فون پیش کردیا گیا ہے جو سخت موسمی حالات کو برداشت کر سکتا ہے اور ان صورتحال میں بھی کام کرتا ہے جب دیگر اسمارٹ فونز کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ڈسپلے اور گوریلا کلاس 5 پروٹیکشن دی گئی ہے۔ ٹچ سکرین ڈسپلے کو نہ صرف دستانوں بلکہ نم ہاتھوں کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پروسیسر ،اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو کالے اور گرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی قیمت 699 ڈالر ہے۔

شیئر: