Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلے نے دوست کو دروازہ کھول کر باہر نکالا

    ہنوئی ۔۔۔۔ ویتنامی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں بلیوں کی دوستی اور باہمی مدد کے حوالے سے ایک دلچسپ ویڈیو تیار کر کے جاری کر دی گئی ہے جس میں ایک بلے کو اپنے دوست کو باہر نکالنے کیلئے  حمام کا دروازہ کھولتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ یہ  ویڈیو  اتنی ہی دلچسپ اور حیرت انگیز ہے کہ اس کے جاری ہوتے  ہی وائرل ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک گھر میں پلنے  والے 2بلوں میں بڑی دوستی تھی، اس گھر کے ایک حمام کا دروازہ خودکار تھا یعنی ذرا سے کھینچنے سے یا دھکا لگنے سے خود ہی بند ہو جاتا  مگر ان بلیوں کو جو  بظاہر کافی عقلمند ثابت ہوئے  یہ نہیں معلوم تھا کہ  دروازہ بند بھی ہو سکتا ہے چنانچہ ایک بلا حمام میں جاکر پھنس گیا ۔ کچھ  دیر بعد دوسرے بلے کو پریشانی میں مبتلا بلے کے ساتھی کی آواز سنائی دی اور آس پاس بھی کوئی نظر نہیں آیا تو اس بلے  نے حیرت انگیز حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دروازے کو باہر سے کھولنے کی کوشش بھی کی اور اس میں کامیاب ہو گیا ۔ کہا جاتا ہے کہ  جب حمام کے باہر موجود بلے کو اندر سے کوئی آواز سنائی دی تو اسے پہلے یقین نہیں آیا اور اس نے کسی انسان کی  طرح دروازے سے  اپنا کان لگا کر حقیقت جاننے کی کوشش بھی کی ۔ آخر کافی جدوجہد کے بعد وہ دروازے کی کنڈی تک پہنچا اور  دروازہ کھولنے میں کامیاب ہو گیا ۔  ویڈیو سے صاف نظر آتا ہے کہ حمام سے بخیریت باہر نکل آنے پر پھنسے  ہوئے بلے نے اپنے مددگار بلے کی طرف مسرور نظروں سے دیکھا اور اس کا شکریہ ادا کیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -طیارے میں موبائل فون پھٹ گیا، آگ لگ گئی، مسافر جھلس گئی

شیئر: