Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھی تبدیلی ہے، اعظم خان

نئی دہلی۔۔۔۔مشرقی ریاستوں کے انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی پر وزیر اعظم پارٹی کے صدردفترمیں کارکنان سے خطاب کررہے تھے کہ اسی دوران اذان کی آواز سنائی دی تو انہوں نے اپنی تقریر روک دی اور سامعین کو اذان کے ختم ہونے تک خاموش رہنے کی ہدایت دی۔اعظم خان نے رام پور میں اپنی رہائش پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہی مودی تھے جنہوں نے ایک تقریب کے دوران ٹوپی پہننے سے منع کردیا تھا۔ اب وقت کے ساتھ مودی مدرسوں میں تقریریں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے چند روز قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں مسلم نوجوانوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں سائنس کی کتاب دیکھنا چاہتا ہوں یعنی دینی علوم کے ساتھ سائنسی اور عصری علوم بھی مسلم نوجوان حاصل کریں جبکہ یہی بات سرسید احمد خان نے بھی کہی تھی۔یہ ایک اچھی تبدیلی ہےجو قابل ستائش ہے۔ نوٹ بندی اور گوشت بندی معاملے پر اعظم خان نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس کتنا پیسہ ہے پورا ملک جانتا ہے ۔ ملک میں جن مالداروں کے پاس کالا دھن اور نوٹوں کا بڑا ذخیرہ تھا اسےمودی جی نے چھین لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو گلا سڑا اورنہ جانے کس کس جانوروں کا گوشت کھلا دیا جاتا تھا ۔ گوشت بندی اور حکومت کی سختی سے مسلمانوں نے گوشت کھانا تقریباً ترک کردیاہے۔
مزید پڑھیں:- - - - ایس ایس سی کرائے گا امتحان کی سی بی آئی سے تحقیقات

شیئر: