Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی بیگز سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں مدد گار

کمپیوٹر پر بہت دیر تک کام کرتے رہنے یا نیند   پوری  نہ ہونے کی صورت میں آنکھیں تھک جاتی ہیں اور ان کی تھکاوٹ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں اور سیال مادوں سے بھری تھیلیوں کی صورت میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہے .  ان تھکی ہاری آنکھوں کو تازہ دم کرنے میں ٹی بیگز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جنہیں آپ عموماً استعمال کے بعد پھینک دیتے ہیں ۔ سیاہ چائے میں ایک مرکب پایا جاتا ہے جو آنکھوں کے نیچے نازک جلد کو تناؤ بخشتا ہے ۔ چائے پینے کے بعدآپ ٹی بیگز کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر ان ٹھنڈی تھیلیوں کو بند آنکھوں پر دس منٹ کے لئے رکھیں ۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور ہو جائیں گے . 

شیئر: