Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نابینا کون؟

ڈینوو.... مقامی ایئرپورٹ پرایک خاتون کو اس وقت سخت پریشانی اور حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں پتہ چلا کہ وہ جہاں جانے والی تھیں وہاں نہیں پہنچی ہیں بلکہ کسی دوسرے شہر پہنچ گئی ہیں اور یہ سب کچھ یونائیٹڈایئرلائنز کے عملے کی غفلت اور لاپروائی کے نتیجے میں ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ 80سالہ بڑی بی کی بینائی بیحد کمزور ہوچکی تھی اور لوگ انہیں نیم نابینا سمجھتے تھے۔  یہ بات ٹریولنگ ایجنسی نے بھی ٹکٹ پر درج کردی تھی مگر اسکے باوجود ایئرپورٹ اسٹاف نے  سنگین غلطی کرتے ہوئے انہیں اسی وقت اڑنے والے ایک اور طیارے کا بورڈنگ پاس تھما دیا اور  اس طرح وہ گھنٹوں کے طویل سفر کے بعد ڈینوور پہنچ گئیں۔اگر فضائی عملہ یہ غلطی نہ کرتا تو اتنی دیر تک خاتون کو خواہ مخواہ کا سفر نہ کرنا پڑتا۔ بہرحال  جیسے ہی ڈینوور ایئرپورٹ کے عملے  کو اس کی اطلاع ملی انہوں نے فوری طور پر نارتھ کیرولینا جانے وا لی فلائٹ پرخاتون کو بٹھا دیا اور ان سے معذرت کرلی۔ واضح ہو کہ دونوں شہروں کے درمیان 1400میل کا فاصلہ ہے۔ اب لوگوں کی طرف سے یہ پوچھا جارہا ہے کہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ 80سالہ نیم نابینا خاتون کو کم نظرآرہا تھا یا ایئرپورٹ کا عملہ ہی نابینا تھا جو دیکھ نہ سکا کہ خاتون کو کہاں جانا ہے اور وہ اسے کہاں بھیج رہے ہیں۔

شیئر: