پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے
اسحاق ڈار، جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کریں گے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آج رات سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار سعودی عرب میں ہونے والے اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیرمعمولی اجلاس سنیچر کو جدہ میں منعقد ہو گا۔
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو الگ ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا اور اسحاق ڈار اس معاملے پر پاکستان کا موقف واضح کریں گے۔‘
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کی سائیڈلائن پر اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورت حال اور دیگر بین الاقوامی معاملات زیرِبحث آئیں گے۔
