Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے شامی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

ٹیلی فونک رابطہ میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا(فوٹو، ایکس )
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے جمہوریہ شام کے وزیرخارجہ و تارکین وطن کے امور سید اسعد الشیبانی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے مابین عرب جمہوریہ شام کے تازہ ترین حالات اور کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے علاوہ ازیں خطے اور عالمی حالت پر بھی گفتگو ہوئی۔
واضح رہے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان امریکہ کے دورے پر گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے امریکی ہم منصب کے علاوہ جمعرات کو واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی تھی اس موقع پر امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی موجود تھیں۔

شیئر: