Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذیابیطس کی اقسام 2نہیں 5ہوگئیں

 لیونڈ.....  عرصہ دراز سے  شوگر کے موذی مرض ذیابیطس کو 2مرحلے میں دیکھا جاتا رہا ہے او راسی لئے عصری طبی دنیا کا یہ کہنارہا ہے کہ ذیابیطس 2طرح کی ہوتی ہیں مگر اب  سویڈش سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اس دیرینہ کلیے سے آگے بڑھتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اصل میں ذیابیطس کی اقسام 2نہیں بلکہ 5ہیں اور اگر پانچوں کو واضح طور پر ایک دوسرے سے الگ رکھا جائے تو ان اقسام کی ذیابیطس کا زیادہ بہتر علاج ممکن ہوسکے گا۔ واضح ہو کہ کئی عشروں سے دنیا بھر میں یہی سمجھا جاتا رہا ہے کہ ذیابیطس صرف 2اقسام کی ہوتی ہے جن میں پہلی قسم وہ ہوتی ہے جس میں لوگوں کاجسم انسولین بنانا روک دیتا ہے اور دوسری قسم وہ ہوتی ہے جب مرض شدت اختیار کرلیتا ہے اور انسولین بھی بے اثر ثابت ہوتی ہے۔ مقامی لیونڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی اس نئی تحقیق میں فن لینڈ کے کچھ سائنسدانوں سے بھی معاونت حاصل کی ہے اور یہ دو ملکی کوشش  یقینی طور پر اس موذی مرض کے موثر علاج کی راہ ہموار کریگا۔
مزید پڑھیں:۔ تربوز

شیئر: