Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر نیشنل پارک میں شیر اور ریچھ کے درمیان جنگ، شیر کو بھاگتے بنی

    ٹاڈوبا، مہاراشٹر- - -  مقامی  نیشنل پارک  سے ایک دلچسپ وڈیو جاری ہوئی ہے جو  ایک شیر اور  ایک بہادر ریچھ  کے درمیان ہونے والی  ہولناک لڑائی  کی ہے۔  وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ انتہائی وحشی اور خطرناک سمجھے جانے والے دونوں  جانور تقریباً ایک قد و کاٹھ کے ہیں  اور دونوں ہی اس پارک میں رہتے ہیں تاہم  جنگل  میں چلتے پھرتے ہوئے ان کے درمیان پہلے کسی بات پر  جھگڑا ہوا  جو غالباً   اپنے علاقے میں دوسرے کی موجودگی  پسند نہیں کرتے تھے۔ بات بڑھتے بڑھتے  لڑائی  تک آگئی اور دونوں   کئی بار آپس میں  گتھم  گتھا ہوئے۔  اس جنگ میں  دونوں ہی سمجھتے رہے کہ  انہیں  دوسرے  پر  برتری حاصل ہے  اور اسی برتری کا زعم انہیں با ر بار لڑنے پر  اکسا رہا تھا ۔ ریچھ  اپنے لچکدار بدن اور  کسی چیز کو پوری قوت سے دبوچنے کی  فطری طاقت پر فخر کررہا تھا تو اسے  شیر کو جنگل کے  شاہی خاندان  سے تعلق کا گھمنڈ تھا۔ اس کے آباء و اجداد ہمیشہ سے جنگل کے بادشاہ کہلاتے رہے تھے اور  یہ نشہ اب تک اس کے سر سے نہیں اترا تھا۔  بہرحال   کئی منٹ تک جاری رہنے والی وڈیو کے مطابق   دونوں ہی لڑتے ہوئے جنگل سے باہر ندی کے کنارے پہنچے  اور وہیں آخری معرکہ ہوا جس میں  شیر کو  حیرت انگیز طور پر پسپائی اختیار کرنا  پڑی اور  اس نے بھاگ جانے میں ہی  اپنی عافیت سمجھی۔  وڈیو  بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ ماہرین کا کہنا  ہے کہ دراصل یہ دو بچوں کی لڑائی تھی کیونکہ دونوں ہی پوری طرح  بالغ نہیں ہوئے تھے اور یہ  لڑکپن ان پر غالب تھا جس نے  انہیں لڑتے رہنے پر مجبور کیا تھا۔   وڈیو غور سے دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ  مٹکاسر نامی شیر  نے  ریچھ کو  اپنے علاقے  کے ایک پرنالے  سے پانی پیتے ہوئے دیکھ لیا تھا اور یہیں سے لڑائی بھی شروع ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -مگر مچھ سے جان چھڑانے والا زرافہ شیروں کا لقمہ بن گیا

شیئر: