حائل میں ژالہ باری، صحرا نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی
حائل میں ژالہ باری، صحرا نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی
بدھ 10 دسمبر 2025 9:59
منگل کی شام حائل کے جنوبی صحرا کی سنہری ریت گھنے اولوں کی تہوں سے ڈھک گئیں اور صحرا نے حد نگاہ برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔
حائل کی صحرا میں سفید چادر کا تن جانا نایاب منظر ہے جس نے سیر و سیاحت کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
ریت، بادل اور برف کی سفید چادر نے مل کر دلکش قدرتی مناظر پیش کیے۔
اولوں کے دانوں نے ریت کے وسیع حصوں کو ڈھانپ لیا جو سنہری رنگ کے ساتھ مل کر ایک غیرمعمولی بصری منظر تشکیل دیتے رہے۔
اس منظر کو زائرین نے اپنے کیمروں میں محفوظ کیا اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا ہے۔
علاقے میں سیر کے لیے آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جنہوں نے اس ماحول سے خوب لطف اٹھایا۔
خاموش اور خوشگوار سرد موسم، بارش کی خوشبو اور قدرت کی پاکیزگی نے اس مقام کو تصویریں لینے اور اس انوکھے منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے خاص مرکز بنا دیا ہے۔