Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلفی بوائے یا سیلفش بوائے!

دبئی: گزشتہ روز ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو میچ تو ہرا دیا لیکن ملتان سلطانز کے اوپنر احمد شہزاد کی خود غرضی کا واقعہ کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا۔ ویسے تو کسی میچ کی جیت کا کریڈٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ہی جاتا ہے لیکن کسی ایک کھلاڑی کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے اسے مین آف دی میچ بھی دیا جاتا ہے۔ اس میچ میں صہیب مقصود نے اپنی شاندار اننگز کے باعث ملتان سلطانز کے مداحوں کا دل جیت لیا لیکن میچ کے دوران احمد شہزاد نے خود غرضی کا ثبوت دیتے ہوئے صہیب مقصود کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ کمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ سکے۔احمد شہزاد ،صہیب مقصود پچ پر موجود تھے کہ پشاور زلمی کے عمید آصف نے صہیب مقصود کو گیند کرائی جسے انہوں نے روکنے پر اکتفا کیا اور اسکور لینے کیلئے نہ دوڑے ، اس دوران بولنگ اینڈ پر موجود احمد شہزاد نے دوڑنا شروع کردیا تو صہیب مقصود نے واضح رن آوٹ نظرآتے ہوئے کریزنہ چھوڑی اسی دوران احمد شہزاد بھاگتے ہوئے بیٹنگ اینڈ پر پہنچے تو اور خود غرضی کی انتہا کرتے ہوئے صہیب مقصود کو وکٹ سے باہر دھکا دینے کی کوشش کی تاکہ وہ کریز سے باہر ہو کر رن آوٹ ہو جائیں تاہم صہیب مقصوداپنی جگہ کھڑے رہے اور آخر کار احمد شہزاد رکو رن آوٹ ہونا پڑا اس وقت نے 37گیندوں پر 37رنز بنائے تھے جبکہ صہیب مقصود نے 7 چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 42گیندوں پر 85رنز ناٹ آوٹ بنائے اور نہ صرف میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیابلکہ مین آف دی میچ بھی رہے۔ 
 

شیئر: