Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ کی جانب سے مخصوص حفاظ بچوں کے اعزاز میں تقریب

    مدینہ منورہ - - - -  گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان   نے شہزادہ سلطان بن سلمان مرکز برائے حفظ قرآن کریم کے تحت منعقدہ سالانہ مقابلہ حسن قرات میں 21 حفاظ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی ۔ حفاظ بچے مختلف فلاحی تنظیموں سے تعلق رکھتے تھے جو مخصوص بچوں کی رعایت اور دیکھ بھال کے فرائض انجام دیتی ہے ۔ ان فلاحی تنظیموں کے تحت مخصوص بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ دیگر علوم بھی سکھائے جاتے ہیں ۔ سبق نیوز کے مطابق گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے ایک کم سن مخصوص بچے کی قرآت سن کر بے ساختہ اس کا سر چوم لیا ۔ بچہ اس موقع پر آبدیدہ ہو گیا جبکہ وہاں موجود تمام افراد کی آنکھیں بھی بھر گئیں ۔
مزید پڑھیں:- - -  - -ولی عہد کا دورہ باعث خیر وبرکت ہے، علماء بورڈ

شیئر: