Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش سے تعلق ثابت ہونے پر2شامی باشندوں کو 11 برس قید

    ریاض - - - -  فوجداری سماعت کی ابتدائی عدالت نے بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق ثابت ہونے پر 2 شامی باشندوں کو 11 برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق سزا کا نفاذ اس وقت سے ہوا گا جب انہیں روز اول گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں مجرموں کے قبضے سے دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے کا مواد پیش کیا گیا جس کا انہو ں نے اقرار کیا ۔ دونوں مجرموں کو 3 برس قبل گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے ان کے خلاف تفتیش کی جس میں ثابت ہوا کہ دونوں کا تعلق دہشتگرد تنظیم سے تھا ۔ انکے قبضے سے برآمد ہونے والا موبائل فون اور لیپ ٹاپ میں محفوظ فائلوں میں دہشتگرد تنظیم سے متعلق دستاویز ات محفوظ تھیں ۔ عدالت میں اس بات کا بھی ثبوت فراہم کیا گیا کہ دونوں مجرم مملکت میں تخریب کاری کا نیٹ ورک قائم کرنے کیلئے کوشاں تھے اور اپنے گروہ میں اضافے کے لئے دیگر لوگوں سے رابطہ رکھتے تھے ۔غیر قانونی طور پر قیام کرنے کے جرم میں عدالت نے ان پر 10 ، 10 ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا جو قانون محنت کی شق 229 کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے ۔ مقدمے کے دوران یہ بھی ثابت ہوا کہ مجرم منشیات کے عادی تھے انکے قبضے سے چرس بھی برآمد ہوئی تھی جس پر انہیں 79 کوڑوں کی بھی سزا دی سنائی گئی۔ سزا مکمل کرنے کے بعد دونوں مجرموں کو ملک بدر کر دیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -14اپریل تک بینک اکاؤنٹ نیشنل ایڈریس سے منسلک کئے جائیں
 

شیئر: