Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوریگن میں اڑن طشتری نما پراسرار چیز نظرآگئی

پورٹ لینڈ،اوریگن.....   25اکتوبر 2017ء کو شمالی کیلیفورنیا کے اس علاقے میں ایک انتہائی پراسرار قسم کا نامعلوم لیکن بڑا سفید طیارہ نظر آیا۔ یہ طیارہ اس وقت نظر آیا جب کئی طیارے آسمان پر موجود تھے اور لینڈ کرنے یا کہیں جانے کی تیاری کررہے تھے۔ انہی طیارے میں موجود عملے کے علاوہ ہوابازوں نے بھی اسکی تصویر اتاری تھی جس پر جانچ پڑتال ہورہی تھی اور اب جو تحقیقات رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ 37ہزار فٹ کی بلندی پر انتہائی تیزی سے نظرآنے والی اڑن طشتری جیسا طیارہ  بڑی حد تک ایف 15کی طرز پر اڑان بھر رہا تھا مگر اسکا آس پاس کے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام سے رابطہ نہیں تھا اور نہ ہی کوئی کنٹرول اس عجیب و غریب طیارے سے رابطہ کرسکا اور نہ  ہی اسکا تعاقب کرسکا۔ جھلک دکھا کر غائب ہوجانے والے طیارے کی تلاش میں کئی ایف 15طیارے بھی تعاقب میں بھیجے گئے مگر وہ بھی ناکام لوٹے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ آخری بار اسے ان ہوابازوں نے دیکھا جو پورٹ لینڈ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے طیارہ کو اتار رہے تھے۔مگراب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ پراسرار طیارہ کہاں سے آیا تھا اور اسکی منزل کیاتھی۔ طیارہ نظر آنے کے بعد  آکلینڈ سینٹر کو الارم بجانے پر مجبور ہونا پڑا کہ اگر کوئی اس قسم کا طیارہ دیکھے یا معلومات ہوں تو اطلاع کرے۔
 

شیئر: