Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر 19 کرکٹ کا ٹائٹل جیتنے پر انڈین کھلاڑیوں کی ’نازیبا‘ حرکات ’بی جے پی کی انتہا پسندی کا نتیجہ‘

سنیچر کو سنسنی خیز مقابلے بعد انڈیا نے پاکستان کو شکست سے دی تھی (فوٹو: اے سی سی)
ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میچ کے تین روز گزرنے کے بعد بھی سوشل میڈیا صارفین انڈین ٹیم کی طرف سے پاکستان کے ساتھ رکھے گئے رویے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔
پاکستان کو شکست دینے کے بعد انڈین ٹیم نے سٹیڈیم میں جشن منایا جسے سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ فینز کی جانب سے ’نازیبا اور غیر اخلاقی‘ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
سنیچر کو عمان میں دلچسپ مقابلے کے بعد میچ کی آخری گیند پر انڈیا نے پاکستان کے 337 رنز کے مقابلے میں 339 رنز بنا کر ہدف حاصل کیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
انڈیا کی فتح پر سٹیڈیم سے کچھ ایسے مناظر سامنے آئے جن میں انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں کو گھیرتے ہوئے اور بازو کے اشارے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سامنے آنے والی بعض ویڈیوز میں انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستانی پلیئرز کا راستہ روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں ٹیم آفیشل مداخلت کر کہ ناکام بناتے ہیں۔
ایکس صارفین ان ویڈیوز اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’انڈیا کی پوری انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو جیت کے بعد انتہائی غیر مہذب، نازیبا اور غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ کرنے پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جانا چاہیے۔‘
جے توسانا موہن نے لکھا ’بی جے پی کی مذہبی انتہا پسندی نے انڈین کرکٹ کو بدنام کر کے رکھ دیا ہے۔ لوگ میدان میں حاصل ہونے والی حقیقی کامیابیوں کو بھول جائیں گے اور صرف یہ ڈرامے یاد رکھیں گے۔‘
ایک دوسرے صارف نے لکھا ’انڈیا کی انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کو شکست دینے کے بعد اس کی شدید تذلیل کی۔‘
ایک اکاؤنٹ نے لکھا ’انڈین انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کا شرمناک رویہ۔‘
ایک اور اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’انڈین انڈر 19 کرکٹ ٹیم بدتہذیب لڑکوں کا ایک گروہ ہے۔ انتہائی شرمناک رویہ۔‘
جہاں انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید ہو رہی ہے وہیں پر پاکستانی پلیئرز کے ردعمل نہ دینے پر تعریف کی جا رہی ہے۔ ممتاز سیفی نے لکھا کہ ’حمزہ ظہور کا تعلق ہمارے ضلع مہمند سے ہے۔ وہ صبر اور اعلیٰ اخلاق کا مالک ہے۔ ہار جیت میں برداشت ہونی چاہئے ، ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شاید جھگڑا کر بیٹھتا۔ حمزہ کا رویہ قابلِ تحسین ہے۔‘
فرحان احمد نے لکھا کہ ’یہی کچھ بی جے پی نے انڈیا کے ساتھ کیا ہے۔ اس کا موازنہ ماضی کی انڈین کرکٹ ٹیموں کے رویے سے کریں۔‘
دوسری جانب کچھ صارفین کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جا رہی ہے جس میں انڈیا اور پاکستان کی ٹیموں کو دکھایا جا رہا ہے۔
سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’جب آپ کسی بھی سطح پر کھیلتے یا مقابلہ کرتے ہیں تو آپ صرف اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر رہے ہوتے بلکہ درحقیقت آپ اپنی تربیت، اقدار اور ان اخلاقیات کی بھی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں جو آپ کے والدین نے بچپن سے آپ کو سکھائی ہوتی ہیں۔‘
اس کے ساتھ یہ رائے بھی دی جا رہی ہے کہ انڈین کھلاڑیوں نے پاکستان کی ٹیم کے اس عمل کا ردعمل دیا ہے جو انہوں نے اس سے قبل انڈیا کو شکست دینے کے موقع پر جشن کی صورت میں دکھایا تھا۔ تاہم پاکستان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے فحش یا غیراخلاقی اشارے نہیں کیے گئے۔

شیئر: