Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو :بھوکے سمندری شیر نے کشتی کے عقبی حصے پر رکھی مچھلیوں پر ہاتھ صاف کر دیا

    میکسیکو سٹی- - - -  میکسیکو کے ساحل سے پرے ایک بھوکا سمندری شیرایک کشتی کی پشت پر اتنی خاموشی سے آبیٹھا کہ کشتی چلانے والے کو بھی اس کا احساس نہیں ہوا ۔سمندری شیر کی خاموش کارروائی کی اصل وجہ یہ تھی کہ کشتی کے عقبی حصے میں رکھی ہوئی مچھلیوں کو  اُس نے دیکھ لیا تھا اور انہیں کھانے کی فکر میں تھا۔ ماہی گیر کی غفلت کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے مچھلیوں پر ہاتھ صاف کر دیا اور خاموشی سے پانی میں کود کر فرار ہو گیا۔ویڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ شروع سے ہی مچھلیوں کی تاک میں تھا ۔ اب یہ ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے۔یہ واقعہ میکسیکو میں کابو سان لیوکاس کے ساحل پر پیش آیا۔ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ ایک موٹر بوٹ تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی کہ اس کے پچھلے حصے پر ایک سمندری شیر نمودار ہوا اور اس نے بھوکی نظروں سے وہاں موجود عملے اور کشتی کے عقبی حصے میں پڑی مچھلیوں کو دیکھا ۔اس کے بعد کشتی کے عملے نے اسے مچھلی کھلائی جو وہ فوراً ہڑپ کرگیا۔ ویڈیو بنانے والے نے کہا کہ ہم سمندر میں معمول کی گشت پر تھے کہ ایک سمندری شیرکشتی پر سوار ہوگیا اور اس نے ہمیں سوالیہ نگاہوں سے دیکھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جانور بڑی کوشش سے جست لگا کر کشتی پر آبیٹھا تھا۔کشتی پر موجود 26 سالہ اسکوبا ڈائیور فرینکی گرانٹ نے اسے زندہ مچھلی دی جسے سمندری شیر نے اسے خوشی خوشی قبول کیا مگر ابھی اس کی خواہش پوری نہیں ہوئی تھی اور اس نے وہاں بیٹھ کر دوسری مچھلیوں کو بھی ہڑپ کرنے کا کامیاب منصوبہ بنایا ۔ ویڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہو گئی ہے۔ سمندروں پر تحقیق کرنے والے ماہرین سمندری شیر کے اس رویے سے واقف ہیں تاہم یہ منظر اس مرتبہ بہت اچھی طرح کیمرے میں آیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بولنے والا ’’اسمارٹ ریفریجریٹر‘‘ متعارف

شیئر: