Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’گ‘‘ سے گدھا پڑھانے کا وقت ختم ہو چکا، یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے اسکولوں میں نئے نصاب کو نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپریل سے پوری ریاست میں ’’ای آفس‘‘کا نظام نافذ ہوگا۔ یوگی نے اسمبلی میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اعلیٰ شخصیتوں کے یوم پیدائش پر چھٹیوں کے بجائے اس دن ان شخصیات  کے بارے میں بچوں کو باخبرکرنے کا اہتمام کریگی۔نئے نصاب میں سنت روی داس، مہا رشی بالمیکی ، ڈاکٹر امبیڈکر ، لاکھن پاسی، اودا دیوی، راجہ سہیل دیو جیسی شخصیات شامل ہونگی۔انہوں نے کہا کہ ’’گ‘‘سے گدھا پڑھانے کا وقت اب گزر چکا ہے۔ کرپشن چوری اور دلالی روکنے کیلئے ای آفس نظام یکم اپریل سے نافذ کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہائی وے مسافروں کیلئے موبائل ایپ لانچ

شیئر: