Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی برٹش سی ای او کونسل کا اجلاس ،سرمایہ کاری کے مواقع پر غور

لندن: سعودی برٹش سی ای او کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی ،وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی محمد التجویجری ،سرمایہ کاری بور ڈ کے سربراہ انجینیئر ابراہیم العمر ، چھوٹی کمپنیوں کے نگراں ادارے کے سربراہ انجینئر صالح الرشید اور دیگر نے وژن 2030ء کے تحت سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر گفتگو کی ۔
مزید پڑھیں:برطانوی ماہرین سعودی تعلیمی نظام کا جائزہ لیں گے
 اجلاس میں برطانوی تاجروں اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مقررین نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تجارتی شراکت داری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے معاشرے میں 60فیصد نوجوان ہیں جن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے بھرپور مواقع موجود ہیں ۔ سی ای او کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی انجینیئر خالد الفالح نے کہا کہ سعودی برطانوی شراکت داری کے تحت دونوں ممالک کے درمیان 8مختلف شعبوں میں تعاون ہو گا ۔ اب برطانیہ ،امریکہ اور چین کے بعد سعودی عرب کے ساتھ اسٹراٹیجک شراکت داری میں تیسرا ملک بن گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:برطانوی بینکوں کی آرامکو کے شیئرز فروخت کرنے میں دلچسپی
 پٹرول اور کیمیکل کے علاوہ ادویہ کے شعبے میں بے پناہ ترقی کے مواقع ہیں ۔یہاں شرح نمو 4گنا زیادہ ہے ۔برطانوی مقررین نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت آرامکو کمپنی کے حصص کی خریداری میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہی ہے ۔ برطانوی حکام کی کوشش ہے کہ آرامکو کمپنی کے حصص برطانیہ کے شیئرز مارکیٹ میں پیش کئے جائیں ۔ کونسل سے خطاب کر تے ہوئے آرامکو کمپنی کے سربراہ انجینیئر امین بن حسن الناصر نے کہا کہ آرامکو کمپنی نے آئندہ 10سال کے لئے جامعہ منصوبہ بنالیا ہے ۔ وژن 2030ء کے تحت نہ صرف پٹرول اور گیس کے شعبوں میں شراکت داری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں بلکہ صنعت اور بنیادی ڈھانچے کے علاوہ تجارت کے بھی بہترین مواقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ آرامکو کا بہترین شریک ہے ۔ گزشتہ 10سال کے دوران مختلف برطانوی کمپنیوں کے خلاف 10بلین ڈالر کا معاہدہ ہو چکا ہے ۔ اس وقت برطانوی کمپنیوں کے ساتھ 200سے زیادہ معاہدہ ہیں ۔ 
مزید پڑھیں:ولی عہد سے برطانوی وزیر خزانہ کی ملاقات
 

شیئر: