Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویانا میں چاقو سے حملہ ، 3زخمی

ویانا۔۔۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوئے چاقو سے مسلح شخص کے حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ ایک شاپنگ مال کے نزدیک ایک شخص نے اچانک حملہ کر دیا جس کی وجہ سے 2 خواتین اور ایک مرد زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کے کچھ دیر بعد اسی علاقے میں ایک اور شخص نے بھی چاقو سے حملہ کیا۔ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان دونوں حملوں کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

شیئر: