Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی کشیدگی امریکہ اور چین کیلئے نقصان دہ ہو گی ، وانگ ژی

بیجنگ۔۔۔ چین نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ میں ضروری ردعمل دکھایا جائیگا تاہم یہ کشیدگی تمام فریقین کیلئے نقصان دہ ہو گی ۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ کوئی حریف ممالک نہیں تاہم تاریخ گواہ ہے کہ تجارتی جنگ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے ہر گز درست راستہ نہیں خصوصاً آج کے اس گلوبلائزیشن دور میں تجارتی جنگ کا انتخاب ایک بہت بڑی غلطی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جنگ کا نتیجہ صرف اور صرف نقصان کی صورت میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین یقیناامریکی منفی تجارتی اقدامات کے خلاف بھرپور جوابی ردعمل دکھائے گا۔

شیئر: