Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حکومت زائرین حرم کو مثالی سہولتیں فراہم کر رہی ہے ، انیق احمد

            مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) معروف  ٹی وی  اینکر انیق احمد نے کہا ہے کہ زایٔرین کیلئے خادم الحرمین شریفین کی حکومت کی طرف سے پیش کی جانے والی سہولتیں مثالی ہیں ۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ںنے  پاکستان میں    صحافت کے سوال پر کہا کہ دنیا میں صحافیوں کو  قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ عوام صحافی  سے سچ جاننا چاہتی ہے۔ عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ صحافی عوامی مسائل اْجاگر کرنے میں اپنا کرِدار ادا کر یںگے ۔ شاید یہ ہی وجہ ہے کہ امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں صحافیوں کی جانب سے غلط بیانی کو بالکل برداشت نہیں کیا جاتا ہے۔اسی لیے سی بی ایس نے مشہور نیوز اینکر ڈان راتھرکو غلط خبر نشر کرنے پر معطل کردیا تھا اور این بی سی کے مشہور نیوز اینکر  برائن ولیم کو غلط رپورٹنگ کرنے پر اسی چینل کی جانب سے معطل کیا ۔ صحافتی اخلاقیات وذمہ داری کی بات کریں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں صحافتی اخلاقیات کی طرف توجہ کی ضرورت ہے ۔  ہمارے ٹی وی چینلز پر رمضان المبارک  کے دینی پروگراموں میں جو غیر دینی  سلسلہ جاری ہے اسے بزور روکنا ہوگا اسکے لیٔے خود ناظرین کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے ۔ انھوں  نے اردو نیوزکے بارے میں کہا کہ میں عرصہ سے اردو نیوز سے واقف ہوں یقینا یہ روزنامہ  ہند وپاک کمیونٹی کی مثالی خدمت کر رہا ہے  ۔انیق احمد سے کمیونیٹی کے متعدد افراد نے بھی  ملاقات کی ۔ نھوں نے کہا کہ  انسان کی حرمت اور تقدس  ہمارے دین سے زیادہ کس کے پاس ہوگا  ۔میرا ہم وطنوں کومشورہ ہے کہ وہ باہمی طور پر ہمدردانہ رویہ اپنائیں ۔
مزید پڑھیں:- - - - احتساب کا عمل ہر سیاستدان کے لئے بلاتفریق ہونا چاہئے
          
 

شیئر: