دبئی میں دھماکوں کی آوازیں،’میزائل اور ڈرون خطرات کا جواب دے دیا جا رہا ہے‘
حکام کے مطابق میزائل اور ڈرون خطرات کا جواب دے رہا ہے: فائل فوٹو اے ایف پی
دبئی میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں جبکہ حکام کے مطابق میزائل اور ڈرون کے خطرات کا جواب دیا جا رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایران نے اپنے جوابی حملوں میں خلیجی ممالک کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ’فضائی دفاعی نظام ایران کی جانب سے آنے والے میزائل اور ڈرون خطرات کا جواب دے رہا ہے۔‘
متحدہ عرب امارات کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران کی جانب سے دو ہزار ڈررنز اور میزائل داغے گئے ہیں۔