Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی غوطہ میں امدادی سامان پہنچانے کی تازہ کوشش

اقوام متحدہ۔۔۔ اقوام متحدہ کا دوسرا امدادی قافلہ شامی علاقے مشرقی غوطہ میں امداد پہنچانے کی کوشش میں ہے۔  18 فروری سے دمشق کے اس نواحی علاقے میں شامی فورسز روسی تعاون سے باغیوں کیخلاف کارروائی کر رہی ہیں۔ اس فوجی مہم کے نتیجے میں اب تک 867 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ نفوس محصور ہو چکے ہیں۔  46 امدادی ٹرک پہلی امدادی کھیپ کے ساتھ مشرقی غوطہ پہنچے تھے تاہم شدید بمباری کی وجہ سے ان کا مشن مکمل نہ ہو سکا تھا۔

شیئر: