Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینڈنگ سے قبل مسافروں کو کھڑکیوں کے شٹر کھولنے کیلئے کیوں کہا جاتا ہے؟

    لندن - - - -  پروازوں اورطیاروں  پر نظر رکھنے والے  ادارے اسکائی اسکینر  نے انکشاف کیا ہے کہ  فضائی مسافروں کو اکثر دوران سفر  بہت سے سوالات  پریشان کرتے ہیں  اور وہ ان سوالات کا جواب سوچ ہی رہے ہوتے ہیں کہ سفر ختم ہوجاتا ہے اور جب دوسری مرتبہ وہ سفر کرتے ہیں تو یہ سارے سوالات پھر  سے انہیں پریشان کرنے لگتے ہیں مگر حتمی جواب ان کے پاس نہیں ہوتا۔  اسکائی اسکینر کا کہنا ہے کہ خاتون مسافروں کو  کچھ زیادہ ہی  فکر لاحق ہوتی ہے  اور وہ  ایسے ایسے سوالات پوچھنے لگتی ہیں جن کا جواب اس وقت کسی کے پاس نہیں ہوتا۔  مثلاً یہ کہ آپ نے  ہمیں لینڈنگ  سے قبل کھڑکی کا شٹر کھولنے  کیلئے کیوں کہا ہے  اور اگر ہوائی جہاز کا دروازہ دوران پرواز کھل جائے تو کیاہوگا؟  اور پھر یہ کہ  فرسٹ کلاس کے مسافروں کو دیئے جانے والے کھانے اور اکنامی  کلاس کے مسافروں کو  دی  جانے والی ڈشوں میں کیا فرق ہوتا ہے۔  غرض کہ  فضائی سفر کے دوران جتنے سوالات ذہن میں آتے ہیں وہ سب کے سب  حفظ ماتقدم کے احساس کا نتیجہ ہوتے ہیں اور ایسا ہونا بھی فطری ہے کیونکہ انسان کو ہر حالت میں اور ہر جگہ اپنی حفاظت  زیادہ  عزیز ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -میرٹھ: امبیڈکر کا مجسمہ توڑنے پر دلتوں کا زبردست ہنگامہ

شیئر: