Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غوطہ پر بمباری کے دوران امدادی اشیاء کی تقسیم

دمشق۔۔۔شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں حملے بدستور جاری ہیں،جس کے نتیجے مین ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ریڈ کراس کے 13ٹرک امدادی سامان لے کر مشرقی غوطہ پہنچے اور بمباری کے باوجود امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔دوسری جانب جنگی صورتحال پر نظر رکھنے والے شامی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہفتہ کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے ہائی کمشنر نے لبنا ن کے دارالحکومت بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ شامی پناہ گزین اپنے علاقوں کو لوٹ سکتے ہیں کیونکہ وہاں صورتحال اب بھی غیر محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں پناہ گزین شامی باشندوں میں سے 90فیصد اپنے وطن لوٹنا چاہتے ہیںتاہم ان میں سے کوئی بھی اِس وقت واپس جانے کا خواہش مند نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کی 2 یونیورسٹیوں میں نقاب پر پابندی

شیئر: