Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دریا آباد: لاپتہ لڑکی کی نعش نہر میں تیرتی ہوئی پائی گئی

لکھنؤ.....  یہاں کے دریا آباد پولیس اسٹیشن کے علاقے کے ایک گاؤں میں رہنے والی ایک لاپتہ لڑکی کی نعش نہر میں تیرتے ہوئے ملی۔ کہا جا رہا ہے کہ طالبہ کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ پولیس نے اس واقعہ کی جانچ کی ہے۔ ڈی جی پی اوپی سنگھ نے بھی اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیااور اس رپورٹ کو ایس پی سے طلب کیا ہے ۔ بتا یا جاتا ہے کہ دریا  آباد تھانہ حلقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی انٹرمیڈیٹ کی طالبہ 6 مارچ کوانٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے سرولی غوث پور گئی تھی ۔ جب لڑکی گھر واپس نہیں آئی تواہل خانہ نے  تلاش کے ساتھ پولیس میں شکایت کی جس کے بعد طالبہ کاجسم نہر سے میں تیرتا ہوا برآمد ہوا۔ایس پی انیل کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ دریا باد پولیس اسٹیشن علاقے میں ایک گاؤں کی طالبہ کے قتل کے معاملے میں نامعلوم افراد کیخلاف ایک رپورٹ درج کی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ 

شیئر: