Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذہنی دباؤ دماغی صلاحیتوں کو متاثر کرتا ہے‎

جب آپ  ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہو تو  چیزوں کو یاد کرنا مشکل ہو جاتا ہے  . اسٹریس براہ راست یا بالواسطہ یادداشت کو متاثر کرتا ہے  .   ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کی صورت میں  آپ کا جسم کارٹیسول نامی ہارمون خارج کرتا ہے . کارٹیسول میموری کو کمزور کر نے کاباعث بنتا ہے  خاص طور پر لونگ ٹرم میموری بری طرح متاثر ہوتی ہے .  مستقل اسٹریس کے نتیجے میں دماغ سکڑنا شروع ہو جاتا ہے جو دماغ کے خلیات اور ہپوکیمپس کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے  . اس طرح دماغ کا وہ حصہ جو پرانی یادداشتیں محفوظ رکھتا ہے  یا نئی میموری کو اسٹور کرتا ہے بری طرح متاثر ہوتا ہے .
2005 میں شائع ہونے والے نیوروسائنس کی رپورٹ کے مطابق مستقل کئی   ہفتوں یا مہینوں تک رہنے والا ا سٹریس دماغ کے میموری اور لرننگ والے حصوں کے خلیات کا رابطہ آپس میں منقطع کر دیتا ہے  حتی کہ   تھوڑے عرصے تک رہنے والا اسٹریس بھی دماغ کے ان حصوں کے  آپس میں رابطے کے ختم ہو جانے کا سبب بنتا ہے . 
2016 میں شائع ہونے والی ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹریس نہ صرف یاداشت کو متاثر کرتا ہے بلکہ  دماغ کے یاداشت کو محفوظ کرنے کے طریقے کار  اور میموری  سسٹم کو تبدیل کرکے رکھ دیتا ہے لہذا  ذہنی صلاحیتوں اور یادداشتوں کو محفوظ رکھنے کے لئے خود کو ذہنی دباؤ  سے بچانا بے حد ضروری ہے . 
 

شیئر: