Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے

کابل۔۔۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس ایک غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق  کابل پہنچ کر میٹس کا کہنا تھا کہ طالبان کے بعض دھڑے افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ چند ہفتے قبل ہی افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ طالبان کی طرف سے ابھی تک کابل حکومت کی پیشکش کا باقاعدہ طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ کابل پہنچنے سے قبل میٹس کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان کے مفادات کو بھی سامنے رکھے گا۔

شیئر: