Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقی کاگیسو ربادا پر کوڈ آف کنڈکٹ، 2 ٹیسٹ کی پابندی

 
 
دبئی:آئی سی سی نے جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے جرم میں 2 ٹیسٹ میچز کی پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے 22 سالہ فاسٹ بولر نے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو آوٹ کرنے کے بعد ان کے کندھے پر ٹکر بھی ماری تھی۔اسی میچ میں وہ حریف ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو آوٹ کرکے ان کے منہ پر چلائے اور انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیاتھا اور ایک ہی میچ میں 2مرتبہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دیئے گئے ۔ آئی سی سی نے ان پر لیول ون اور لیول ٹو کی خلاف ورزی کی فرد جرم لگائی۔ ریفری جیف کرو نے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ ان پر 2 ٹیسٹ میچز کی پابندی لاگو ہو گئی ہے۔ ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔گیسو ربادا نے ٹیسٹ میں11وکٹیں حاصل کرتے ہوئے یہ پوزیشن حاصل کی اور پوائنٹس کی تعداد 902تک پہنچا دی۔ ربادا جنوری میں بھی دنیا کے سب سے کم عمر نمبر ون ٹیسٹ بولر کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔جنوبی افریقہ نے ٹیم رینکنگ میں 3اپریل کی کٹ آف ڈیٹ تک اپنی دوسری پوزیشن یقینی بنا لی جس پر آئی سی سی نے اسے 5لاکھ ڈالر کے انعام کا مستحق قرار دیا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم اس حوالے سے نمبر ون پوزیشن کی بدولت10لاکھ ڈالر اور ٹیسٹ گرز حاصل کر چکی ہے ۔ 

شیئر: