Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینس ولیمز نے4سال بعد چھوٹی بہن سرینا کو شکست دیدی

انڈین ویلز:امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کسی سنگلز مقابلے میں 4سال بعد اپنی چھوٹی بہن سرینا ولیمز کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں۔ انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلے کے دوران وینس نے سرینا کو اسٹریٹ سیٹس میں3-6اور4-6 سے ہرایا۔دونوں سابق عالمی نمبر ون کے درمیان اس سے پہلے 2014کے راجرز کپ کے میچ میں وینس نے چھوٹی بہن کے خلاف میچ جیتا تھا جس کے بعد سے ہمیشہ سرینا ولیمزہی کامیاب ہوتی رہیں تاہم گزشتہ روز وینس نے ایک مرتبہ پھر یہ اعزاز حاصل کر لیا۔ سرینا ولیمز انجری مسائل اور بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے طویل عرصے سے کورٹ سے دور تھیں اور اس ٹورنامنٹ کے ذریعے وہ پہلی مرتبہ مسابقتی ٹینس مقابلوں میں شریک ہوئیں۔میچ کے بعد سرینا نے کہا کہ آج بڑی بہن نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور یہی اس کی کامیابی کی وجہ ہے۔

شیئر: