Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جونیئر ڈیوس کپ :پاکستان کی کویت کو ہرا کر ہیٹ ٹرک

کولمبو :جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کویت کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ پاکستانی ٹیم نے اس سے قبل ملائیشیا اور بھوٹان کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ سری لنکا میں جاری ایونٹ میں گروپ سی کے ایک میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کویت کو با آسانی 0-3سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان نے کویت کے علی کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستانی کے محمد شعیب نے کویت کے بدر کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، ڈبل مقابلے میں شعیب اور حذیفہ پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے کویتی جوڑی کو شکست دے کر ٹیم کو 0-3سے کامیابی دلادی۔

شیئر: