Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیوس کپ ٹائی: اعصام کی جوڑی نے کورین کو 0-3سے ہرادیا

 
اسلام آباد :  ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشیانا زون گروپ ون پہلے راﺅنڈ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر دوسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اعصام الحق اور عقیل خان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ڈبلز مقابلے میں کورین جوڑی کو شکست دے کر ٹیم کو ٹائی میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری دلائی اور اس کے ساتھ ہی اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ٹائی کے دوسرے روز ڈبلز مقابلے میں اعصام الحق اور عقیل خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سون وو کو ں اور یونگ لم پر مشتمل کورین جوڑی کو 0-2سیٹس سے ہرا کر ٹیم کو ٹائی میں 0-3 سے کامیابی دلائی، پاکستانی کھلاڑیوں نے ابتدائی روز سنگلز مقابلے جیت کر ٹائی میں 0-2کی برتری حاصل کر رکھی تھی۔ کوچ حمید الحق نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہوں۔ آج کا دن بہت یادگار ہے۔ اعصام الحق نے کہاکہ کوئی شک نہیں کہ ٹینس کےلئے آج ایک تاریخی دن ہے۔

شیئر: