Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کی2 مساجد اہم ثقافتی عمارتوں میں شامل

لندن۔۔۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم 2مساجد کو ان کے فن تعمیر اور تاریخی اہمیت کے پیش نظر برطانیہ میں اسلامی ورثے سے مالا مال عمارتوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ان میں سے ایک مسجد وسطی لندن کے ریجنٹ پارک میں واقع مرکزی مسجد اور اسلامک کلچرل سینٹر ہے جبکہ دوسری مسجد برطانوی دارالحکومت کے جنوب مغربی حصے میں فضل مسجد کے نام سے موسوم عمارت ہے۔ان دونوں عمارتوں کو برطانیہ کے کلچرل ڈپارٹمنٹ نے اپنی گریڈ ٹو عمارتوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔برطانیہ میں مختلف حوالوں سے اہمیت رکھنے والی تقریباً 5 لاکھ عمارتوں میں سے صرف 5.8  فیصد عمارتیں ایسی ہیں جنہیں کلچرل ڈپارٹمنٹ نے اپنی گریڈ ٹو کی فہرست میں جگہ دی ہے۔اس فہرست میں شامل ہونے سے مراد یہ ہے کہ مذکورہ عمارت خصوصی اہمیت کی حامل ہے اور اسے زیادہ تحفظ کی ضرورت ہے۔برطانیہ کے ثقافتی امور کے وزیر مائیکل ایلس نے کہا ہے کہ ان خوبصورت مساجد کو خصوصی فہر ست میں شامل کرنے سے ان اہم اور تاریخی عبادت گاہوں کو محفوظ بنا رہے ہیں بلکہ برطانیہ میں مسلم ثقافت سے مالامال اثاثوں کی موجودگی پر اپنی خوشی کا اظہار بھی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں تقریباً 1500 مساجد ہیں ۔

لندن کے ریجنٹ پارک میں واقع مرکزی مسجد

 

شیئر: