Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمیئینز لیگ: بارسلونا نے چیلسی کو 0-3سے ہرا دیا

 
بارسلونا:کپتان لیونل میسی نے انگلش کلب چیلسی کے خلاف 2گول کرتے ہوئے چیمیئینز لیگ میں 100گول مکمل کرکے بارسلونا کو کوارٹر فائنل میں پہنچادیا جبکہ چیلسی لیگ سے باہر ہو گیا۔ہوم گراونڈ دوسرے مرحلے کے میچ میں بارسلونا نے چیلسی کے خلاف 0-3سے کامیابی حاصل کی اور پہلے میچ سمیت مجموعی طور 4-1کی برتری سے لیگ ٹرافی کے حصول کےلئے ایک قدم آگے بڑھایا جبکہ انگلش کلب چیلسی کا سفر تمام ہوگیا۔اس میچ کے دوران لیونل میسی نے اپنے کیریئر کا تیز ترین گول اسکور کرتے ہوئے 2منٹ اور 13سیکنڈز میں ٹیم کو برتری دلائی ۔ کھیل کے ابتدائی مراحل میں ہی حریف کلب دباو کا شکار کرتے ہوئے میسی نے برتری اس وقت دگنی کرادی جب ان کے پاس پر میچ کے 20 ویںمنٹ میں عثمان ڈیمبیلے نے دوسرا اور بارسلونا میں اپنے کیریئر کا پہلا گول کردیا ۔ میسی نے 2 کھلاڑیوں کو چکمہ دے کر راستہ صاف کیا اور گیند عثمان کی جانب بڑھا ئی جنہوں نے اسے گول میں پھینکنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ انگلش کلب 20منٹ میں 2گول کھانے کے باوجودکوئی گول نہیں کر سکا۔45ویں منٹ میں چیلسی کے فارورڈ مارکوس الانسو نے بھرپور کوشش کی لیکن ان کی شاٹ گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آ گئی۔ دوسرے ہاف کے دوران میسی ایک مرتبہ پھر انگلش کلب کی دفاعی لائن کو روندتے ہوئے ایسے زاویہ سے شاٹ لگا کر بال کو گول میں پہنچایا کہ حریف گول کیپر کے ساتھ کمنٹیٹر بھی ششدر رہ گئے ۔کمنٹیٹر نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا گول میسی ہی کرسکتا ہے ۔اس گول سے میسی نے چیمپیئنز لیگ میں اپنے100گول بھی مکمل کرلئے جبکہ ٹیم کی اگلے راﺅنڈ میں رسائی بھی یقینی بنا دی۔ ارجنٹائنی فٹبالر کے کیریئر گولز کی تعداد 602ہو گئی ہے۔ لیونل میسی اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے بعد اس لیگ میں100گول مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے فٹبالر ہیں۔ رونالڈو چیمپیئنز لیگ میں117گول کرچکے ہیں۔میچ کے اختتام پر چیلسی کے اطالوی کوچ انتونیو کونٹے اپنی ٹیم کی شکست کے باوجود لیونل میسی کے کھیل سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے گراونڈ میں جاکر میسی کو گلے لگا لیا۔

شیئر: