Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کو دورہ کابل کی دعوت

کابل...افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کابل کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دیدی۔ مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے وفد کے ہمراہ کابل میں افغان صدرسے ملاقات کی ۔ افغان امن عمل سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد افغان صدر نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ افغان امن عمل کے سلسلے میں پاکستانی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات کی۔ پاکستانی وزیراعظم کو افغانستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔یہ اقدام ریاستوں کے درمیان جامع مذاکرات کے لئے ہے۔افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان صدر اور پاکستانی قومی سلامتی مشیر کی ملاقات میں جرائم اور دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کے خلاف مہم میں دونوں ملکوں کے درمیان روابط اور علاقائی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی خصوصی دعوت پر کابل کے دورے پر ہیں۔
مزید پڑھیں:مشیر قومی سلامتی نا صر جنجوعہ کا دورہ کابل

شیئر: