Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

88برس قبل داڑھی مونڈنے پر 10قرش جرمانہ

ریاض.... سوشل میڈیا پر مملکت میں 88برس قبل عائد کئے جانے والے جرمانے کی رسید لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں داڑھی منڈانے پر 10قرش کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق 1922ءمیں جب بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود نے مملکت کی قانون سازی کی تو اس وقت مملکت میں مختلف سکے رائج تھے۔ جن میں قرش اور مصری حکومت کے دور کا 5قرش اور خلافت عثمانیہ کے سکے بھی رائج تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رسید میں جو ریاض پولیس کی جانب سے جاری ہوئی ہے جس پر ایک شخص کے خلاف 10قرش کا جرمانہ عائد کیاگیا تھا جو اس نے داڑھی منڈانے پر ادا کیا۔

شیئر: