Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قذافی اسٹیڈیم: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

لاہور: شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ، پی ایس ایل3کے سلسلہ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پلے آف کا پہلا میچ 20 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کی ٹیم اور گزشتہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین سعودی وقت کے مطابق شام 5بجے کھیلا جائے گا ، انعقاد کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ اسٹیڈیم کی مکمل سیکیورٹی پاک فوج کی زیر نگرانی ہو گی جس کی تمام ریہرسل کر لی گئی ہے۔ امپائرنگ کے فرائض علیم ڈار اور راشد انجام دیں گے جبکہ احمد شاہ زیب ٹی وی امپائر ہوں گے۔پشاور زلمی کے فرنچائز مالک جاوید آفریدی نے بتایا ہے کہ ان کے تمام غیرملکی کرکٹرز پاکستان میں ہونے والے میچز کھیلیں گے ۔پاکستان سپر لیگ تھری کے لیگ میچز میں پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کا تیسرا نمبر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چوتھا نمبر ہے ۔ جیتنے والی ٹیم 21مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کراچی کنگز کا سامنا کرے گی۔کراچی کنگز پہلے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہارنے کے بعد لاہور پہنچ چکی ہے۔

شیئر: