Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی اسکواش ٹیم کوریا پہنچ گئی

  اسلام آباد: پاکستانی قومی8 رکنی اسکواش اسکواڈ ایشین اسکواش ٹیم چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے کوریا پہنچ گیا ۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے حکام کے مطابق ایشین اسکواش ٹیم چیمپیئن شپ برائے مینز اینڈ ویمنز 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں 4 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں فرخان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، سعدیہ گل، فضا ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ایونٹ کےلئے اسلام آباد میںقومی کھلاڑیوں نے بھر پور تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کےلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ امید ہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔ 

شیئر: