Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مہاجرین کو فوری مدد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

نیویارک.... اقوام متحدہ کا کہنا ہے روہنگیا پناہ گزینوں کو فوری طور پر ایک ارب ڈالرز کی امداد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کےلئے رواں سال کے دوران ساڑھے 900 ملین ڈالرز کی ضرورت ہے۔ یہ رقم بنیادی ضرورت کی اشیائ، رہائش اور طبی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔بارشیں شروع ہونے سے قبل تقریباً ایک لاکھ مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ میانمار کے سورش زدہ علاقوں سے 10 لاکھ افراد بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ 
 

شیئر: