Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ٹورازم آرگنائزیشن کی دوسری ایڈوانس رورل ٹورازم کی گول میز اجلاس کی میزبانی

شرکاء نے دیہی اور ڈیجیٹل سیاحت کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
عرب ٹورازم آرگنائزیشن (اے ٹی او) نے آج جدہ میں مملکتِ سعودی عرب میں دیہی اور ڈیجیٹل سیاحت کی صورتِ حال، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر اپنا دوسرا گول میز اجلاس منعقد کیا۔ یہ تقریب دیہی سیاحت میں انٹریپرینیورشپ اور ڈیجیٹائزیشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ پروگرام عرب ٹورازم آرگنائزیشن، عرب اکیڈمی فار سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ میری ٹائم ٹرانسپورٹ، اور عرب آرگنائزیشن فار ایگریکلچرل ڈیویلپمنٹ کے باہمی تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کو انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے ایک اقدام، ایڈ فار ٹریڈ انیشیٹیو فار دی عرب سٹیٹس کے تحت مالی و فنی معاونت حاصل ہے۔
اس گول میز اجلاس میں رہنماؤں، ماہرین، سرکاری اور نجی شعبے کے نمائندوں، سرمایہ کاروں اور تعلیمی ماہرین کے ایک ممتاز گروپ نے شرکت کی۔
شرکاء نے دیہی اور ڈیجیٹل سیاحت کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا، انٹریپرینیورز اور نئے شروع ہونے والے کاروباری اداروں کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی، اور سرمایہ کاری، جدت طرازی کے ساتھ ساتھ سیاحتی شعبے کی معاونت کرنے والے نظام کو مضبوط بنانے کے راستوں پر غور کیا۔
عرب ٹورازم آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر بندر الفہید نے دیہی اور پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے عرب ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے سیاحتی مصنوعات میں تنوع لانے اور سرمایہ کاری کے نئے افق کھولنے میں سعودی عرب کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو مقامی برادریوں کو ترقی دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید اس بات پر بھی زور دیا کہ محض چیلنجز پر بحث کرنے کے بجائے عملی اور قابلِ عمل اقدامات اور شراکت داریاں قائم کی جانی چاہئیں۔

 

شیئر: