Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”پیسیفک رِم 2:اَپ رائزنگ “کا پریمیئر

ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی سائنس فکشن تھرلر فلم ”پیسیفک رِم 2:اَپ رائزنگ “کالندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی ۔ مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا جنہوں نے فوٹو گرافروں کو ریڈ کارپٹ پر پوز دئیے۔2013میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم پیسیفک رِم کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہو نیوالی کئی فٹ بلند خطرناک بلائیں دکھائی گئی ہیں جنکے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے۔دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مانسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے۔ یہ فلم23مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
 

شیئر: