Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست ترقی کی شاہرہ پر گامزن ہے، یوگی

 لکھنؤ.....اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے ایک سال کے دور اقتدار میں اتر پردیش میں بہتر قانون اور نظم وضبط فراہم کے ساتھ ہی ترقی کی سیاست کو آگے بڑھانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی حکومت نے ذات برادری، کنبہ پروری،شخصیت پرستی اور مذہب پر مبنی سیاست سے اوپر اٹھ کر سب کیلئے کام کیا ہے۔ یوگی نے کل یہاں کہا کہ ان کی حکومت کے ایک سال کی مدت میں ریاست میں امن وچین قائم رہا ہے اور وہ یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ دوسراسال مزید بہتر ہو گا۔ انھوں نے الزا م لگایا کہ جب مجھے حکومت ملی تو خزانہ خالی تھا اور آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نہیں تھا لیکن میںنے ترقیات کے نئے راستے نکالے۔ انھوںنے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میری حکومت میں کوئی بھی فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا۔ میں پی ایم مودی کی ہدایت میں کام کررہاہوں اور ریاست ترقی کی شاہرہ پر گامزن ہے۔ میںکرپشن کو جڑ سے مٹا دوں گااور بد عنوان افسران اور لیڈران پر اتنی سختی کروں گا کہ وہ صحیح راستے پر آجائیں گے۔ میں نے آج سے یوپی میں ایک اینٹی کرپشن پورٹل کا اجرا کیا ہے جس سے عوام حالات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورکھپور اور پھول پور لوک سبھا سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں شکست سے انہوں نے سبق لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ناموافق حالات میں ان کو اقتدار ملا تھا۔ایک سال ریاست کی تصویربدلنے میں صرف ہو گیا۔نئی شناخت دلائی اور ترقی کے منصوبوں کو رفتار دی اور آگے بھی اسی طرح کا م جاری رہیں گے ۔انہوںنے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی پہلے اتحاد کا لیڈر طے کر لیں۔ایس پی اور بی ایس پی جمہوری پارٹیاں نہیں۔دونوں ہی کنبہ پرور ہیں اور ان کا موازنہ بی جے پی سے نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ بی جے پی پوری طرح جمہوری پارٹی ہے۔

شیئر: