پی ایس ایل :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے
لاہور: پی ایس ایل تھری کا سنسنی خیز میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جا رہاہے، لیگ ٹو کی فائنلسٹ ٹیمیں لاہور ہی کے میدان میں ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان سپر لیگ تھری کا پاکستان میں پہلا مقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہو گی۔ جو جیتا اسے دوسرے پلے آف میں ایک موقع اگلے دن پھر ملے گا اور کراچی کنگز سے مقابلے ہوگا۔دوسرے پلے آف میں ہارنے والی ٹیم کی ایونٹ سے رخصتی ہو جائے گی۔ "جیتو یا گھر جاو" کے میچ میں خوب سنسنی ہو گی۔ایک بات واضح کر دیں کہ سرفراز احمد کے سپر اسٹار کھلاڑی پھر دھوکہ دے گئے، اجازت نہ ملنے کا بہانہ بنا کر اپنے اپنے وطن چل دیئے جبکہ پشاور زلمی کا پوراا سکواڈ آج گروانڈ میں اترے گا۔ڈیرن سامی کے سر سہرا سجے گا، کامران اکمل کا پھر سے بلا چلے گا، وہاب اور حسن علی کی بولنگ کا بھی مخالفین پر پریشر رہے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ہی پی ایس ایل ٹو کی فائنلسٹ تھیں۔ یو اے ای کے میدانوں میں دونوں کا 2 بار مقابلہ ہوا، دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ جیتا۔