Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیچر کے نازیبا ریمارکس پر مسلم طالبات کا احتجاجی مارچ

ترویندرم پورم، کیرلہ..... فاروق ٹریننگ کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے مسلمان طالبات کے ڈریس پر نازیبا ریمارکس کے خلاف درجنوں طالبات نے تربوز ہاتھوں میں پکڑ کر مارچ کیا۔ پولیس نے مارچ کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر جوہر بوناویر نے طالبات کے ڈریس کو غیر اسلامی قرار دیا اور کہا کہ یہ لڑکیاں حجاب صحیح طریقے سے نہیں پہنتیں۔ طالبات نے تربوز کے ٹکڑے کاٹ کر تقسیم بھی کئے۔ پروفیسر نے ان طالبات کو تربوزوں سے تشبیہ دی تھی۔ ان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شیئر: