Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زر مبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی برآمدات کیلئے رہ گئے ،موڈیز

اسلام آباد...مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شمولیت سے پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ برآمدات اور ترسیلات زر پاکستانی معیشت کے لئے روشن پہلو ہیں۔ خلیجی ممالک سے پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافے کی توقع ہے۔سی پیک کے تحت زیر تعمیر توانائی کے منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔ توانائی کی سپلائی بہتر ہونے پر پیداواری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔موڈیز نے پاکستان میں زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی زر مبادلہ کے ذخائر گزشتہ 34 ماہ کی نچلی ترین سطح (12.1 ارب ڈالر) پرآگئے ۔ اسٹیٹ بینک ڈھائی ماہ کے درآمدات کے بل ادا کرسکتا ہے۔یہ آئی ایم ایف کے کم سے کم 3 ماہ کی سطح سے بھی نیچے ہے۔موڈیز کے مطابق اس بات کی توقع نہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان عام انتخابات سے قبل شرح سود میں اضافہ کرے گا۔
مزید پڑھیں:ڈالر کا 115روپے کا ریٹ مناسب ہے،رانا افضل

شیئر: