سعودی دارالحکومت ریاض میں یونیورسٹی آف نیو ہیون کا کیمپس 2026 کے موسم خزاں میں کھل جائے گا۔
یونیورٹسی آف نیو ہیون سعودی عرب میں کیمپس کھولنے کی منظوری حاصل کرنے والا پہلا امریکی تعلیمی ادارہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
برطانیہ کا ایک لیڈنگ سکول ریاض میں کیمپس کھولے گاNode ID: 894191
یاد رہے کہ سعودی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں ریاض میں یونیورسٹی آف نیو ہیون کے قیام کی منظوری دی گئی تھی۔
عرب نیوز کے مطابق یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر جینس فریڈرکسن نے بتایا کہ ’ریاض میں کیمپس کھلنے سے طلبہ کو عالمی ماحول میں کامیابی کے لیے بہتر پوزیشن کے ساتھ کیریئر کے اہداف کو مستحکم کرنے کے لیے سمجھنے اور سیکھنے کی ایک مضبوط بنیاد ملے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کیمپس ایک ایسے ملک میں اکیڈمک آفرنگ کی وسیع رینج فراہم کرے گا جو مشرق وسطی اور دنیا میں مواقع کےلیے ایک ’گیٹ وے‘ ہے۔‘
ریاض کیمپس میں کالج آف بزنس اینڈ ڈیجیٹل انوویشن، کالج آف انجینیئرنگ اینڈ ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اور کالج آف آرٹس اینڈ اپلائیڈ سائنسز ہوگا۔
واضح رہے برطانیہ کا ایک لیڈنگ انڈپینڈنٹ سکول سعودی عرب کے ایجوکیشنل انویسٹمنٹ پارٹنرز کے ساتھ دارالحکومت ریاض میں ایک نیا سکول کھولنے جا رہا ہے۔
مالورن کالج، سعودی عرب میں پہلا کیمپس ریاض میں قائم کرے گا جس کا افتتاح 2027 میں متوقع ہے۔
مالورن کالج جو 1865 میں برطانیہ میں قائم کیا گیا تھا ممتاز تعلیمی تجربے اس کا شمار دنیا کے 50 بہترین انٹرنیشنل بکلوریٹ سکولوں میں ہوتا ہے۔