Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : حرازات کے علاقے کے ہوٹل میں دھماکہ ،جانی نقصان نہیں ہوا

 جدہ ..... شہر کے جنوب مشرقی علاقے کے ایک ہوٹل میں گیس سے ہونے والے دھماکے میں ہوٹل مکمل طور پرتباہ ہو گیا۔ محکمہ شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کرنل سعید سرحان کے مطابق محکمہ کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی حرازات کے علاقے میں ایک ہوٹل میں شدید دھماکہ ہو ا ہے ۔ اطلا ع ملتے ہی شہری دفاع کے مخصوص ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جہاں دھماکے سے متاثرہ ہوٹل بری طرح تباہ ہو چکا تھا ۔ دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی خسارے کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا ۔ دھماکہ سے ہوٹل کی چھت اور دیواریں گر گئیں ۔ ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑی بھی دیوار گرنے سے بری طرح تباہ ہوئی ۔ کرنل سرحان کا کہناتھا کہ دھماکہ گیس کے اخراج کے باعث ہوا ۔ ہوٹل میں گیس بھر نے سے معمولی شرارہ دھماکے کا باعث بنا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 

شیئر: